• news

پی پی، متحدہ رہنماؤں کی گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات، تعلقات‘ حکومت سازی پر بات چیت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی اور متحدہ کے رہنماؤں نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں بابر غوری، خالد مقبول صدیقی، رؤف صدیقی اور کنور نوید جمیل شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق وزیر داخلہ رحمن ملک، شرجیل میمن، نثار کھوڑو اور مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم تعلقات اور حکومت سازی پر گفتگو کی گئی۔ دونوں جماعتیں سندھ حکومت میں شمولیت کیلئے 60 اور 40 فیصد کے فارمولے پر متفق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن