• news

سیاسی جماعتوں کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھانے کیلئے بے نظیر کی درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوکی سیاسی جماعتوں کا دائرہ  اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھانے سے متعلق درخواست نمٹادی ہے۔ لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا کہ قبائلی علاقوں تک سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دی جائے،  پیپلز پارٹی نے عوامی نمائندگی ایکٹ کا قبائلی علاقوں میں اطلاق کر دیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ پھر ہم یہ معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن