اسلام آباد : میٹرو بس منصوبے پر کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزید 2 مزدور جاں بحق
اسلام آباد (این این آئی) جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹروبس منصوبہ کی تکمیل کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزید دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مٹی تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت سہیل اور فرمان کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق مردان سے تھا۔