• news

جیکب آباد: شرپسندوں نے سکھر ایکسپریس کو آگ لگا دی‘ بوگی جل کر خاکستر‘ دو زخمی

جیکب آباد(نامہ نگار + آن لائن) جیکب آباد سٹیشن پر کھڑی سکھر ایکسپریس کو چوتھی بار شر پسند آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی سمیت دو افراد زخمی، بوگی نمبر 12جل کر خاکستر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی پہنچی مگر وہ بھی آگ پر قابو نہ پاسکی جس کے باعث بوگی نمبر 12مکمل جل کر خاکستر ہوگئی،سکھر ایکسپریس کو لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران ڈی ایس پی ریلوے وزیر علی سیلرو سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ سٹیشن پر موجود مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔اطلاع پر ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک، سی آئی اے انچارج رانا نصر اللہ، ایس ایچ او سول لائن شاہجہان بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی سیلرو نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ تخریب کاری لگتا ہے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن