• news

رانا اقبال کو ممبر و سپیکر پنجاب اسمبلی سے نااہل قرار دلوانے کیلئے ایک اور رخواست دائر، آج سماعت ہو گی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں رانا محمد اقبال کو بطور ممبر و سپیکر پنجاب اسمبلی سے نااہل قرار دلوانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 30 جنوری 2015ء کو حکومتِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 101(5) کے تحت سپیکر صوبائی اسمبلی کو گورنر تعینات کر دیا۔ اس بابت نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی کی بطور گورنر تعیناتی کے بعد رانا محمد اقبال آئین کے آرٹیکل 260 کے تحت سروس آف پاکستان میں آگئے ہیں اِس طرح آئین کے آرٹیکل 63 (1)ڈی کے تحت صوبائی اسمبلی کی نشست سے نا اہل ہو گئے ہیں اور یوں وہ سپیکر صوبائی اسمبلی بھی نہیں رہ سکتے۔ لٰہذا فاضل عدالت ان کو  صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دے۔ فاضل عدالت انہیں دونوں عہدوں پر کام کرنے سے روک دے۔ درخواست کی سماعت آج ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن