• news

بینظیر قتل کیس‘ تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او کی شہادت قلمبند

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی جیل ٹرائل کے دوران تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او اعجاز شاہ کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد وکیل صفائی کی جرح کے   لئے سماعت آج جمعرات پر ملتوی کر دی۔ اعجاز شاہ نے دو ملزمان رفاقت اور حسنین گل کو گرفتار کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا تھا۔ منگل کو ڈاکٹر مصدق‘ سونا خان اور دیگر گواہ پیش نہ ہو سکے۔ آج چار گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن