• news

’’مضاربہ سکینڈل‘‘ مفتی نعیم سمیت کوئی بھی ملوث ہو تو فراڈ کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مضاربہ سکینڈل میں مفتی نعیم سمیت کوئی بھی ملوث ہو تو ان کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔ دو رکنی بنچ نے یہ ریمارکس مضاربہ سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ اس دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا مدرسے کے چند مفتیان نے فتویٰ جاری کرکے مضاربے کو جائز قرار دیا اور شہریوں سے اربوں روپے لوٹے جس پر عدالت نے ریمارکس دئے مفتی نعیم سمیت کوئی بھی مضاربہ سکینڈل میں ملوث ہو تو ان کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے تاہم اس سکینڈل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ریمارکس دئے مضاربہ سکینڈل کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن