• news

بہاولپور ڈویژن: 2 ہزار 234 ایکڑ 6 کنال سرکاری زمین پر قبضوں کا انکشاف

لاہور (میاں علی افضل سے) بہاولپور ڈویژن کے اضلاع رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں مجموعی طور پر 7لاکھ 61ہزار 450ایکڑ 8کنال 25مرلہ زمین میں سے 2ہزار 234ایکڑ 6کنال 28مرلہ سرکاری زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے 1لاکھ 15ہزار 441ایکڑ 7کنال 27مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس جبکہ  5لاکھ 31ہزار 871ایکڑ 7کنال 35مرلہ زمین مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص ہے 49ہزار 615ایکڑ 5کنال 28مرلہ سرکاری زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 62ہزار 286ایکڑ 4کنال 16مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے رحیم یار خان میں مجموعی طور پر 1لاکھ 57ہزار 840ایکڑ سرکاری زمین میں سے 34ہزار 316ایکڑ سرکاری زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس  85ہزار 702ایکڑ سرکاری زمین مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے مختص  جبکہ  17ہزار 46ایکڑ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے718ایکڑ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے، 20ہزار 58ایکڑ سرکاری زمین خالی پڑی ہے، بہاولنگر میں مجموعی 2لاکھ 16ہزار 585ایکڑ 1کنال 9مرلہ سرکاری زمین میں سے 39ہزار 436ایکڑ 6کنال 10مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس، 1لاکھ 41ہزار 23ایکڑ 5کنال 16مرلہ زمین پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص، 20ہزار 255ایکڑ 3کنال 16مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر، 107ایکڑ 4کنال 18مرلہ سرکاری زمین پر قبضہ  جبکہ  15ہزار 761ایکڑ 4کنال 18مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے، بہاولپور میں مجموعی طور پر  3لاکھ 87ہزار 25ایکڑ 7کنال 16مرلہ زمین میں سے 41ہزار 688ایکڑ 7کنال 17مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس، 3لاکھ 5ہزار 146ایکڑ 2کنال 19مرلہ مختلف کاموں کیلئے مختص،  12ہزار 314ایکڑ 2کنال 12مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے، 1ہزار 409ایکڑ 2کنال 10مرلہ زمین مختلف افراد کے قبضہ میں ہے جبکہ 26ہزار 466ایکڑ 7کنال 18مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن