• news

اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کیس کی رٹ پٹیشن کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کیس کی رٹ پٹیشن کی  سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار فرخ نواز بھٹی کے وکیل نے اس کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دیئے گئے ڈویژنل بنچ پر اعتراض کیا اور کہا کہ قانون کے مطابق رٹ پٹیشن کی سماعت سنگل بنچ کرتا ہے،  اس میں خصوصی طور پر ڈویژنل بنچ کیوں بنا دیا گیا ہے۔ یا تو سارے رٹ پٹیشن کی سماعت ڈویژنل بنچ کیا کریں یا اس کیس کو بھی سنگل بنچ کے حوالے کریں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب اور الیکشن کمشن کے کیسز کے حوالے سے یہ قانون ہے کہ ان کیسیز کو ڈویژنل بینچز سماعت کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن