• news

وفاقی حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی وارننگ جاری کردی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی وارننگ جاری کردی‘ پیکٹ پر تصویر کا سائز 35 سے بڑھا کر 85 فیصد کردیا گیا۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی وارننگ کا اجراء کردیا ہے اور پیکٹ پر وارننگ تصویر کا سائز 35 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کردیا گیا ہے۔ یوں اب پاکستان ان 3 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں سگریٹ کے پیکٹ پر وارننگ کا سائز 85 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی وارننگ کے اجراء کا مقصد تمباکو نوشی میں کمی لانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن