• news

مکران میں ایف سی کا سرچ آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، 3 ہلاک

کوئٹہ (اے پی پی) ایف سی ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز فرنٹیئرکور بلوچستان نے مکران کے علاقے پیدارک، سردشت اور شادی کور میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مسلح افراد ہلاک، ایک زخمی جبکہ چارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ایک عدد پستول، ایک عدد اینٹی پرسنل مائن، دو عدد موٹر سائیکل، دو عدد وائرلیس سیٹ اور ایک عدد دوربین شامل ہے۔ دریں اثناء سرچ آپریشن شادی کور ڈیم کے مزدوروں کو اغواء کرنے اورکوسٹل ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر فائرنگ اور لوٹ مار جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث مسلح افراد کے خلاف کیا گیا۔ جس میں فرنٹیئر کور کے 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن