• news

صرف معیار پر پورے اترنے والے مقدمات ہی فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے: ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ صرف معیار پر پورے اترنے والے مقدمات ہی فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن وامان برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو ہرممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اور وہ یہ تعاون جاری رکھے گی۔ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ملک کیخلاف سرگرم ہے  ان سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن