گاڑیاں خراب، کراچی میں فائر بریگیڈ کی سروس معطل ہو گئی
کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں آگ بجھانے کے محکمہ فائر بریگیڈ کی سروس معطل ہو گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق محکمے کی تینوں انسارکل فنی خرابی کے باعث بند پڑی ہیں۔ تین گاڑیاں بھی فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کر لی گئیں۔ 16گاڑیوں کے ڈرائیور کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث ڈیوٹی پر نہیں آ رہے۔ 12فائر بریگیڈ اور 4واٹر ماوزر کے ڈرائیور ڈیوٹی پر نہیں آئے۔