• news

عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار، ملزم کو قونصل خانے کے ذریعے واپس لایا جائیگا

دبئی (صباح نیوز) لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ہفتوں کی تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کی عدالت کے حکم پر ملزم کو قونصل خانے کے ذریعے پاکستانی ا نٹرپول حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ دوسری طرف عذیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کے افسر نجی حیثیت میں ٹوریسٹ ویزے پر دبئی میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ حوالگی کیس ایک ہفتہ قبل وزارت خارجہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ فائل ڈپلومیٹک پارسل سے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے بھجوائی گئی۔ قونصل خانہ یہ ریکارڈ دبئی کی وزارت داخلہ کو بھجوائے گا، پھر دبئی حکومت کیس کی منظوری کے بعد عدالت جائیگی، جہاں ملزم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا اورعدالتی حکم پر ملزم کو قونصل خانے کے ذریعے پاکستانی انٹرپول حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن