ایاز صادق کی معطلی کیلئے عمران کی درخواست مسترد، معاملہ الیکشن ٹربیونل کے سپرد
اسلام آباد( آن لائن )الیکشن کمشن نے عمران خان کا سپیکر ایاز صادق کی معطلی کے لئے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ الیکشن ٹربےونل کے سپرد کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کوالیکشن کمشن نے سپیکر ایاز صادق کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست کو مسترد کر دیا اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی اور کسی رکن قومی اسمبلی کو کام کرنے سے روکے۔الیکشن کمشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے پاس مکمل اختیارات ہیں کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی اور رکن اسمبلی کو کام کرنے سے روک سکتا ہے ،واضح رہے کہ عمران خان نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی میں ملوث سپیکر ایاز صادق کی نا اہلی اور کام سے روکنے کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست کی کہ سپیکرایاز صادق کو کام کرنے سے روکا جائے جس پر الیکشن کمشن نے درخواست کو لیگل ٹیم کو بھجوائی تھی جنہوں نے عمران خان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔
درخواست مسترد