سندھ میں سینٹ کی 11 نشستوں میں سے7 جیتنے کیلئے پرامید ہیں: قائم علی شاہ
کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صوبے سندھ میں سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے 7 نشستیں جیتنے کی لئے پرامید ہیں۔ ان 7 نشستوں میں سے ہم نے پانچ جنرل سیٹ کیلئے اور باقی 2 سیٹوں میں سے ایک عورت امیدوار اور ایک ٹیکنوں کریٹ کی مخصوص نشست کیلئے امیدوار نامزد کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمشن آف پاکستان کراچی آفس میں سینٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کاغذات جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل پیرا ہے۔ ہم سندھ اسمبلی میں تمام پارٹیوں بشمول مسلم لیگ (فنکشنل) کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سینٹ الیکشن میں بلامقابلہ امیدوار کامیاب کروائے جا سکیں۔
قائم علی شاہ