• news

زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، سینٹ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرینگے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں یہاں وہ پنجاب اور خیبر پی کے کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے، سینٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو بھی اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے جس میں سینٹ انتخابات میں پارٹی گائیڈ لائن پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ آصف علی زرداری کی چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وہ ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سمیت اپنی ہم خیال جماعتوں کے رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن