• news

لاہور سیشن کورٹ: طاہر القادری کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی سیشن عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو درخواست گزار حاجن مومنہ نے موقف اختیار کیا کہ عوامی تحریک کے سربراہ نے انقلاب مارچ کا حصہ بننے والی خواتین کو معاوضہ کی رقم ادا نہیں کی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی عدالت ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرے۔ عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے عدالت کو آگاہ کیا درخواست گزار عوامی تحریک کی رکن ہیں نہ ہی اس کے پاس ایسا کوئی تحریری ثبوت موجود ہے۔ درخواست گزار نے ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کے لئے جھوٹی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
درخواست مسترد


ای پیپر-دی نیشن