ٹیکسائل سمیت تمام صنعتوں کو بجلی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے: پیاف
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین ملک طاہر جاوید نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت تمام صنعتوں کیلئے بجلی گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب سے26ارب بڑھانے کیلئے بجلی او ر گیس کی مسلسل فراہمی کے ساتھ ساتھ تاجروں کو مراعات دی جائیں تاکہ ٹیکسٹائل شعبہ حکومت کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بنے اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا بھر پور فائدہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسٹائل کے علاوہ انڈسٹریز کے دیگر شعبوںکی ترقی کیلئے اسی طرح کی پالیسیاںمرتب کی جائیں۔پولٹری اور انجینئرنگ کے شعبوں میں ٹیکسٹائل پالیسی کی طرح توجہ دی جائے تو دونوں شعبوں کی ایکسپورٹ ٹیکسٹائل سیکٹر سے کئی گناہ زیادہ ہوجائے گی اور حکومت کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا اور حکومت کے مالی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔