پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرینگے: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کریگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر ترجمان جین ساکی نے مودی کے بیان کے حوالے سے سوال پر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ دونوں ممالک کو باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہئے، کشیدگی میں کمی کی جانی چاہئے۔