پاکستان، بھارت میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پانی و بجلی کے مطابق اتوار کو پاکستان بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔