• news

خیبر پی کے میں صحت کا اتحاد پروگرام 16فروری سے شروع ہو گا

پشاور (صباح نیوز) محکمہ صحت خیبر پی کے نے صوبے اور فاٹا میں صحت کا اتحاد پروگرام16 فروری سے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق صحت کا اتحاد پروگرام مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ مہم کا افتتاح گورنر خیبرپی کے سردار مہتاب احمد خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کرینگے، مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سمیت نو مہلک بیماریوں کیخلاف کوویکسین دی جائیگی۔محکمہ صحت حکام کے مطابق ویکسی نیشن سے بچوںکی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور موذی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن