داعش شام، عراق کے علاوہ افغانستان، مصر اور لیبیا میں بھی ٹھکانے بنا رہی ہے: نیویارک ٹائمز
نیویارک (نمائندہ خصوصی) جنگجو تنظیم داعش، شام اور عراق کے علاوہ افغانستان، الجزائر، مصر اور لیبیا میں اپنے ٹھکانے بنا رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے۔ عراق اور شام میں 20 ہزار سے لے کر داعش کے 31 ہزار 500 جنگجو ہیں۔ خدشہ ہے دہشت گردی کے خلاف ایک اور عالمی سطح پر نئی جنگ لڑی جائے گی۔