نارنگ منڈی: اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر مظلوم خاندان کا مظاہرہ
نارنگ منڈی (نامہ نگار) 6 روزگزرگئے پولیس اجتماعی زیادتی کا پرچہ درج نہیں کررہی جس پر تین ڈاکوئوںکے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والے مظلوم خاندان نے پریس کلب نارنگ منڈی کے سامنے مظاہرہ کیا اور بتایا ڈاکوئوںکی دھمکیوںسے خوف زدہ ہوکر اپنا گھر چھوڑ دیا ہے اور اپنے کسی عزیزکے گھر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ نواحی بٹھے کوٹ کی مظلوم خاتون 20 سالہ رخسانہ بی بی نے پاگلوںکی طرح دیواروںسے ٹکریں مارتے اور روتے ہوئے اپنا سر پھاڑ لیا اور میڈیاکو بتایا ظالموں نے اس کی عزت کی دھجیاںبکھیردی ہیں۔ ہمیںجان سے ماردینے کی دھمکیاںدے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب تحفظ فراہم کریں۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی چودھری حسان نے انجمن تاجران کے چیئرمین سجاد حسین بٹر اور جنرل سیکرٹری سیٹھ شاہدکے ہمراہ مظلوم خاندان کے گھرگئے۔