اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیموںکے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی
لاہور (سپیشل رپورٹر+ لیڈی رپورٹر) اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمات پر مشتمل نمائندہ پلیٹ فارم ’’تحفظ ناموس رسالت محاذ‘‘ کے زیراہتمام عظیم الشان ’’تحفظ ناموس رسالت ریلی‘‘ انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز داتا دربار لاہور سے ہوا اور اسمبلی ہال اختتام ہوا۔ اہلسنت و جماعت کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور تمام کارکنوں، ریلی کے تمام شرکاء نے فرانسیسی جریدے کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کر کے مذموم اور قبیح حرکت کی بھرپور مذمت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ راغب حسین نعیمی نے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے پوری امت مسلمہ متحد ہے۔ او آئی سی اور دیگر اسلامی ممالک کی تنظیمیں مجرمانہ غفلت اور خاموشی کی روش ترک کرکے ناموس تحفظ رسالت کے کیلئے اپنی دینی، ملی ذمہ داریاںنبھائیں۔ فرانسیسی سفیر کو فوراً ملک بدر کیا جائے۔ ریلی سے حامد رضارضوی، ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، صاحبزادہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی، قاری زوار بہادر، احسان الحق صدیقی، آستانہ عالیہ سندر شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب عرفانی، پیر شفیق گیلانی، پیر منیر احمد یوسفی، آستانہ عالیہ فقیرہ آباد سے سجادہ احمد یار جان سیفی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے سیکرٹری جنرل محمد علی نقشبندی، سنی تحریک کے شاداب رضا قادری و دیگر قائدین اہلسنت نے بھی خطاب کیا۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ، جامعہ سراجیہ نعیمیہ اور تحفظ ناموس رسالت محاذ شعبہ خواتین کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ رکن پنجاب اسمبلی وجامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ و سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا کہ 14فروری ’’یوم عشق رسولؐ‘‘ کے طور پر منایا جانا چاہئے۔ دنیا بھر کے مسلم ممالک کے حکمران اسے نبی اکرمؐ کے ساتھ عشق سے منسوب کریں۔ میڈیا مغرب کی تہذیب کو پروان چڑھانے کی بجائے حیا کے فلسفہ کوقوم میں متعارف کروائے۔ مغرب سمیت دینا بھر میں آزادیٔ نسواں کا نعرہ لگا کرعورتوں کوانکے بنیادوں حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔