کندیاں: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پاکستان اٹامک انرجی کا سکیورٹی گارڈ قتل، دیہاتیوں کا مظاہرہ
کندیاں (نامہ نگار) ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے پاکستان اٹامک انرجی کے سکیورٹی گارڈکو قتل کر دیا پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر اہل علاقہ کا ایم ایم روڈبلاک کر کے شدید احتجاج ڈی پی او میانوالی نے ایس ایچ او کندیاں کومعطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سلطانے والا کا محمد زمان ولد محمد شیر جمعہ کی شب اپنی ڈیوٹی پر پی اے ای سی چشمہ آرہا تھا کہ سیفن پل کے شرقی جانب3پلی کے قریب ڈاکوئوں نے اسے روکا مزاحمت پرفائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پپلاں ،ہرنولی اور کندیاں کے تھانوں کی پولیس ایک دوسرے کی حدود قرار دیتے ہوئے بروقت نہ پہنچی ۔