آزاد کشمیر شریعت کورٹ میں پانچ قائم مقام ججز تعینات‘ سردار یعقوب خان نے حلف لیا
اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر حکومت نے شریعت کورٹ میں ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کو قائم مقام ججز تعینات کردیا۔ گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان نے ہائیکورٹ کے ججز جسٹس منیر احمد چوہدری، جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی، جسٹس اظہر سلیم بابر، جسٹس سردار عبدالحمید خان، جسٹس چوہدری جہانداد خان کو آزاد کشمیر شریعت کورٹ کے ججز مقرر کیااور ان سے حلف لیا۔ تقریب کے موقع پر آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مصطفی مغل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدارموجود تھے۔