• news

اسلام آباد میں ساڑھے سات ہزار مفرور ملزمان ایف آئی اے کو گرفتاری کا ٹاسک دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی پولیس کی اسلام آباد میں ساڑھے سات ہزار مفرور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ناکامی دہشت گردی واقعات اور جرائم میں اضافے کا سبب ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وزارت داخلہ نے گرفتاری کا ٹاسک ایف آئی اے کو سونپ دیا دیگر حساس ادارے معاونت کریں گے ،ایک ہفتہ میں ڈیٹا مکمل کرکے معلومات وزارت داخلہ میں جمع کرانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل مفرور ملزمان کی تعداد 7550ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ متعلقہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث جہاں نیشنل ایکشن پلان متاثر ہو رہاہے وہیں ملک بھر میںدہشت گردی کے نئے واقعات جنم لے سکتے ہیں جس کے تحت وزارت داخلہ نے ملزمان کا نیائ￿ ریکارڈ مکمل کرنے سمیت گرفتاری عمل میں لانے کا ٹاسک دیا ہے۔جس میں حساس اداروں کے اعلیٰ افسران بھی ایف آئی اے کی معاونت کریں گے۔اس بات کا فیصلہ وفاقی پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری اور ناکامی تسلیم کرنے کے بعد کیا گیاہے۔
ٹاسک


ای پیپر-دی نیشن