• news

تاپی گیس منصوبہ رکن ممالک غیر ملکی کمپنی کو کنسورشیم لیڈر کی حیثیت دینے پر رضامند

کراچی، کابل (آئی اےن پی + اے پی پی) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے رکن ممالک نے فرانس، روس اور چین کی کمپنی میں سے کسی ایک کو کنسورشیم لیڈرکی حیثیت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق ترکمانستان تاپی منصوبے کے لئے آئندہ ماہ چین، فرانس اور روسی کمپنی میں سے کسی ایک کو کنسورشیم لیڈر منتخب کرے گا۔ جو معاہدے کے تحت ترکمانستان سے گیس لے کر باقی رکن ممالک کو گیس برآمد کرنے کے لیے پائپ لائن بچھائے گی، رکن ممالک نے منصوبہ شروع کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان، افغانستان، ترکمانستان اور بھارت کے مابین چار فریقی گیس پائپ لائن (تاپی) منصوبہ کے حوالے سے آئندہ اجلاس کی میزبانی افغانستان کرے گا۔ افغانستان کی وزارت معدنیات و پٹرولیم کے ترجمان رفیع اللہ صدیقی نے امریکی ریڈیو کو بتایا کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ حکام کا اجلاس آئندہ دو مہینوں میں کابل میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں چاروں ممالک کے حکام منصوبے کے آغاز کی تاریخ کا تعین کریں گے۔
رضامند

ای پیپر-دی نیشن