پشاور: مسجد میں خودکش دھماکوں کی تحقیقات جاری، صفائی کا کام شروع
پشاور (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) امامیہ مسجد پشاور میں خود کش دھماکوں کی تحقیقات جاری، پولیس کے مطابق متعدد عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں، 30 سے زائد زخمی پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دریں اثناءدہشت گردوں کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے صفائی کے عمل میں حصہ لیا۔ حملے کے بعد بھی صوبائی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار نہیں کیا گیا جس کا اظہار مسجد کے پیش امام بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے سابقہ حکومت ہی بہتر تھی۔
مسجد حملہ / تحقیقات