• news

3 مرتبہ سزائے موت ملتوی، مقتول کے لواحقین نے مجرم کو معاف کردیا

 راولپنڈی (آئی این پی) اڈیالہ جیل میں 3 مرتبہ سزائے موت ملتوی ہونے کے بعد مقتول کے لواحقین نے قیدی کو معاف کردیا ، قاتل اور مقتول کے گھر والوں کے درمیان راضی نامہ تیار کر لیا گیا جو آج پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید شعیب سرور نے 21 جنوری 1996 کو واہ کینٹ میں معمولی جھگڑے پر اویس نواز نامی نوجوان کو قتل کیاتھا جس پر مقامی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی ۔3 مرتبہ اس کی پھانسی کا وقت مقرر ہوا اور تینوں ہی بار اس کی پھانسی ملتوی ہوگئی۔ آخری مرتبہ اس کی پھانسی کا دن 3 فروری مقرر ہوا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کی پٹیشن خارج ہونے کے بعد اس کی اپنے گھر والوں سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی۔ قاتل اور مقتول کے گھر والوں کے درمیان ہونے والا راضی نامہ تیار کر لیا گیا ہے جو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
معاف

ای پیپر-دی نیشن