• news

وزیراعلی کی ملاقات : مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری‘ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تعاون کرینگے : امیر قطر

لاہور(خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک قطر تعلقات کے فروغ اور اقتصادی، معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ امیر قطر نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ قطر پاکستان میں قومی تعمیر وترقی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی دل سے عزیز ہے۔ قطر کو پاکستان کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، جن پر قابو کرنے کےلئے پاکستان کا ہر شعبہ میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ امےر قطر نے کہا کہ قطر گےس کی ضرورےات پوری کرنے کے علاوہ زراعت، بجلی کی پےداوار اور ہنرمند افرادی قوت کے شعبے مےں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ امےر قطر نے کہا کہ ان کا ملک پاک قطر دوستی کے فروغ کےلئے وزےراعظم پاکستان محمد نوازشرےف کی حالےہ مساعی کو قدر کی نگاہ سے دےکھتا ہے اور ان مخلصانہ کاوشوں کے مثبت اثرات تجارتی و معاشی میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے سامنے آرہے ہیں۔ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات مزید مسحکم ہوں گے۔ قطر خطے مےں پاکستان کی اہمےت اور کردار سے بخوبی آگاہ ہے اور قطر کی حکومت، قےادت اور عوام پاکستان کو اےک خوشحال اور ترقی ےافتہ ملک دےکھنا چاہتے ہےں کیونکہ پاکستان کا استحکام ہمارا اپنا استحکام ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے امےر قطر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر بجلی کے بحران کے خاتمے کےلئے پاکستان سے قابل قدر تعاون کررہا ہے اور ہم اپنے دوست ممالک کے تعاون سے لوڈ شےڈنگ کے اندھےروں پر قابو پانے مےں کامےاب ہوجائےںگے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے قومی ترقی کے مختلف شعبوں اور توانائی بحران کے خاتمے کےلئے تعاون لائق تحسین ہے۔ پاکستان مختلف شعبوں مےں قطر کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک قطر تعلقات اےک نئی کروٹ لے رہے ہےں۔ قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے تعاون قابل تحسین ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاک قطر تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر آنے والے دن پا ک قطر تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں اور آنے والے دنوں مےں قطر اور پاکستان کے درمےان مختلف شعبوں مےں تعاون مزےد فروغ پائے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب مےں مختلف شعبوں مےں سرماےہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ حکومت بےرونی سرماےہ کاروں کو ترجےحی بنےادوں پر سہولتےں فراہم کررہی ہے۔ قطر کے سرماےہ کار پنجاب کے مختلف شعبوں مےں سرماےہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہےں۔ پنجاب مےں سرماےہ کاری کےلئے انتہائی سازگار ماحول پےدا کےا گےا ہے۔ سرماےہ کاروں کو اےک ہی چھت تلے سرماےہ کاری کی تمام سہولتےں فراہم کی جا رہی ہےں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے سینئر صحافی شیخ اقبال کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امیر قطر














ای پیپر-دی نیشن