• news

میرا مستقبل برطانیہ سے وابستہ ہے، پاکستانی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں: سعیدہ وارثی

لاہور (آن لائن) برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کی رکن اور کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ ان کا مستقبل برطانیہ کی سیاست سے وابستہ ہے پاکستانی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی توسیع کرتے وقت ضرور دیکھا جائے گا کہ ممبر بننے کا خواہشمند ملک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل بھی کرتا ہے یا نہیں۔ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کا مرحلہ طویل ہے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آج بھی ان کی کمی محسوس کی جاتی ہے تاہم وہ ان کے نئے سیاسی سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ کا نتیجہ جاننے کے لئے بے قرار تھیں۔ اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر سب سے پہلے میچ کے نتیجے کے بارے میں پوچھا تھا۔ تاہم پاکستانی ٹیم کے ہار جانے پر مایوسی ہوئی۔
سعیدہ وارثی

ای پیپر-دی نیشن