ذوالفقار مرزا میری منہ بولی بہن کے شوہر ہیں: رحمن ملک
کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اختلافات کی باتیں صرف مفروضہ ہیں۔ ذوالفقار مرزا میری منہ بولی بہن کے شوہر ہیں، انکے حوالے سے کوئی کمنٹس نہیں دوں گا۔ ذوالفقار مرزا کول رہیں۔ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی جوائنٹ انوسٹی گیشن رپورٹ آئی ہے۔ ابھی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ آنا باقی ہے۔ سیاسی جرگہ چاہتا ہے وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات جلد طے پاجائیں گے اور اختلافات ختم ہوجائیں۔ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ سیاسی جرگہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ وہ اتوار کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ رحمن ملک نے کہا سیاسی جرگہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر سیاسی جرگہ کے طے کردہ فارمولے کو قبول کرلیا ہے۔ اب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے کہا ہے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں۔
رحمن ملک