• news

چولستان ریلی ، نادر مگسی اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

بہاولپور (نمائندہ نوائے وقت ) دسویں چولستان جیپ ریلی میں نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق دسویں چولستان جیپ ریلی میں قاسم سعدی نے 219 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے 26 منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے اور مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 20 منٹ میں طے کیا۔ چولستان جیپ ریلی میں شریک اسد کھوڑو تیسری پوزیشن پر رہے۔ ہاٹ فیورٹ رونی پٹیل کی گاڑی خراب ہونے کے باعث آخری چیک پوائنٹ ہی کراس نا کر سکی۔ اس طرح غیر حتمی نتائج کے مطابق اے کیٹیگری میں نادر مگسی سر فہرست رہے۔

ای پیپر-دی نیشن