لاہور پریس کلب میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ پریس کلب صحافیوں کا فیملی کلب ہے جہاں ممبران اپنی فیملیوں کے ساتھ بلاجھجھک شرکت کرتے ہیں۔ ہفتے کی رات گرینڈ میوزیکل اپنڈ باربی کیو نائٹ پروگرام میں خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر نائب صدر ندیم بسرا، سیکرٹری افضال طالب، شفیق اعوان،قمر الزمان بھٹی، رضوان خالد، شعیب عزیز سمیت سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ تقریب میں تلاوت کلام پاک معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کی۔ میلوڈی کوئین شاہدہ منی، نصیبو لعل، استاد طافو، گلوکار ناصر مہدی، عامر غلام علی، طارق طافو، ان کے بیٹوں نے بھی پرفارم کیا۔ تقریب میں فلم سٹار میرا، اختر شاد، جرار رضوی، سلیم شاد، عریشمہ، عابد چارلی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔