شکیب الحسن ورلڈکپ میں لیڈنگ رول ادا کریں گے : ہتھورا سنگھا
کینبرا (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ ہتھورا سنگھا نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں آل راؤنڈر شکیب الحسن لیڈنگ کردار ادا کریں گے۔ٹیم میں کھلاڑیوں کا تجربہ کم ہے مگر وہ اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ وہ آسٹریلیا میں کافی عرصہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ان کو بچوں اور ماحول کا علم ہے۔ میگا ایونٹ کا پریشر ضرور ہوتا ہے مگر مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ وارم اپ میچوں میں شکست سے مایوسی ہوئی مگر ان باتوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ ہمیں علم ہے کہ کمبی نیشن کیسے بنانا ہے۔ خوب تیاری کی ہے اور سب خوش ہیں۔