• news

امریکہ میں ہر برس پانچ لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہو جاتے ہیں: رپورٹ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں ہر برس پانچ لاکھ افراد ایسی بیماریوں کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن کا براہ ِراست تعلق تمباکو نوشی سے ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے کہاہے کہ ان بیماریوں میں پھیپھڑوں کا کینسر اور دل کے امراض شامل ہیں۔ امریکن کینسر سوسائٹی سے منسلک وبائی امراض کے ماہر اور اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے برائین کارٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ اس تعداد میں مزید 60 ہزار افراد کا اضافہ ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن