بھارتی ہندوئوں نے بچوں کے نام پاکستان مخالفین کے ناموں پر رکھنا شروع کر دیئے: رپورٹ
اسلام آباد (آن لائن) بھارت میں مسلمانوں کو مذاق کا نشانہ بنانے کے لئے انتہا پسند ہندوئوں نے اپنے بچوں کے نام پاکستان مخالف لوگوں کے ناموں پر رکھنے شروع کر دیئے‘ زیادہ تر نام دہلی اور دیگر علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم مسلمانوں سے ان کا معاشرتی طرز عمل تک چھیننا چاہتی ہے۔