میرپور: بیرسٹر سلطان محمود کا ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان، ملکر ہرانے کیلئے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں میں رابطے
میرپور (ایجنسیاں) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے حلقہ LA-3 میرپور سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی قیادت ہوا جس میں بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے میرپور کا ضمنی الیکشن لڑنے کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا۔ دوسری طرف بیرسٹرسلطان محمود کے استعفیٰ کے بعد دوبارہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں نے مل کر انہیں ہرانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود کے خلاف گھر گھر مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔