• news

فیصل آباد: سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی، جھلس کر شدید زخمی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر، ساس اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز کالونی کے رہائشی جاوید نے تھانہ مدینہ ٹائون پولیس کو مقدمہ درج کراتے موقف اختیار کیا پانچ سال قبل اس کی بہن کی شادی خیابان کالونی نمبر دو کے رہائشی عارف محمود کے ساتھ ہوئی تھی جس کے ساتھ اکثر گھریلو جھگڑا رہتا، ملزم عارف اور اس کے گھر والے اس کی بہن سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن