• news

اسلام آباد ہائیکورٹ : وزارت داخلہ ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کل پیش کریگی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف درج کردہ مقدمات کی تفصیلات کل منگل کو پیش کی جائیگی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کئے تھے کہ چاروں صوبوں کے آئی جیز سے رپورٹ لے کر عدالت میں پیش کی جائے کہ ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف چاروں صوبوں میں کتنے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے وزارت داخلہ بذریعہ سیکرٹری کو فریق بناتے ہوئے عدالت عالیہ میں قائم کئے گئے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کیلئے رجوع کررکھا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن