اسلام آباد کے 90 فیصد سرکاری کوارٹروں میں غیر قانونی افراد براجمان سکیورٹی کے خطرات بڑھ گئے
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد سے زائد سرکاری کوارٹر سکیورٹی رسک بن گئے‘ سرکاری مکانوں میں بنائے گئے پورشن میں کرائے پر غیرقانونی طور مشکوک افراد کے رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کا کہیں پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں‘ ذرائع کے مطابق ایک وفاقی ادارے کی طرف سے وزارت داخلہ کو دی گئی رپورٹ کے باوجود وفاقی وزیر داخلہ کو اس معاملے سے بے خبر رکھا گیا ہے۔