• news

افغانستان کی سکیورٹی فورسز کا ہلمند میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا اعلان

کابل (اے پی پی) افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ ہلمند میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد مقررہ علاقوں سے دہشتگردوں کا خاتمہ اور علاقے کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلمند میں خصوصی آپریشن کئے جا رہے ہیں جس میں افغان نیشنل سیکورٹی فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز کسی بھی قیمت پر ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے اور ہم یہ اہلیت رکھتے ہیں ۔ 2014ء نیٹو مشن کی تکمیل کے بعد سے لے کر اب تک یہ سب سے بڑی کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن