• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: نئے ہفتہ کیلئے پانچ سنگل، تین ڈویژن اور ایک تین رکنی بنچ قائم

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے 16 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ سنگل‘ تین ڈویژن اور ایک تین رکنی بنچ تشکیل دے دئیے۔ پہلا سنگل بنچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی‘ دوئم جسٹس نورالحق این قریشی‘ سوئم جسٹس شوکت عزیز صدیقی‘ چہارم جسٹس اطہر من اللہ اور پانچواں سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا جبکہ پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس اطہر من اللہ‘ دوئم جسٹس نورالحق این قریشی اور سوئم ڈویژن بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔ عدالت عالیہ میں ہفتہ میں جسٹس نورالحق این قریشی‘ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل تین رکنی بنچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ ان تمام بنچوں میں دیوانی اور فوجداری سمیت دیگر اہم کیسوں کی سماعت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن