ملک میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملہ اور ساہیوال نشتر ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ چوہدری کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔