• news

پرویز الٰہی دور کے منصوبوں کو زیرالتوا رکھنا عوامی مفاد کے خلاف ہے: بلال مصطفی شیرازی

لاہور(خبر نگار) ق لیگ کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی دور کے عوامی منصوبوں کو زیر التواء رکھنا عوامی مفاد کے خلاف ہے ۔انہوںنے کہا کہ میئو ہسپتال کا سرجیکل ٹاور ، لاہور میںانسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنس،پنجاب اسمبلی کی نئی عمار ت کا نامکمل رہنا ،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآبادکا فنکشنل نہ ہونا ،بیڈ گورننس کی انتہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن