• news

سپریم کورٹ رواں ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کریگی، بنچوں کی تشکیل

اسلام آباد، لاہور، پشاور ( صباح نیوز) چیف جسٹس ناصر الملک نے رواں عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کے لیے سپر یم کو رٹ کے بینچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔ جو آج سو موارسے گنے کی قیمتوں میں اضافہ ارکان پارلمان کی دہری شہریت کیس این آئی سی ایل نظر ثانی کیس کورٹ مارشل کا فیصلہ نہ سنانے کے خلاف مقدمہ سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ عدالت عظمی کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق 4 بنچ اسلام آباد ، ایک لاہور جبکہ دو بینچ پشاور برانچ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ چیف جسٹس ناصر المک پشاور میں مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس گلزار احمد جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر شامل ہونگے۔ لاہور میں جسٹس آمنہ سعید خان کھوسہ اور جسٹس قاضی فائزعیسی پر مشتمل ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کے لیے چار بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جن میں سے پہلا بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس سر مد جلال عثمانی اور جسٹس اقبال حمید الر حمٰن پر مشتمل ہے۔ عدا لت کا دوسرا بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس شیخ ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے۔ عدالت کا تیسرا بینچ جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس عمر عطا ہندیال پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز احمد چو ہد ری چو تھے بینچ کے ممبران ہیں یہ بنچز جمعرا ت تک اسی تر تیب میں مقدمات کی سماعت کر یں گے۔ جبکہ جمعہ کو ان بینچوں کی تشکیل تبدیل ہوجائے گی۔ رواں ہفتہ کوئٹہ اور کراچی رجسٹریوں میں مقدمات کی سماعت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن