جنرل راحیل نے تھیلیسیمیا کے مریض شعیب کی ایک دن کیلئے فوجی بننے کی خواہش پوری کر دی
کراچی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تھیلیسیمیا میں مبتلا نوجوان کی ایک دن کیلئے فوجی بننے کی خواہش پوری کردی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے شعیب سے ملاقات میں اس کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا اس کے وطن کے دفاع کیلئے جذبے کی تعریف کی۔ قبل ازیں 17سالہ شعیب اورنگزیب نے آرمی چیف کو خط لکھ کر ایک بار فوجی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے آرمی چیف نے پورا کردیا۔ بعد ازاں شعیب نے ملیر میں آرمی یونٹ کا دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ وقت گزارا۔