• news

زرداری نے پولیس سلیکشن بورڈ میں فوج یا رینجرز کا نمائندہ شامل کرنے کی تجویز دی: شرجیل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تاثر دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب ایک پیج پر ہیں۔ سندھ پولیس میں تقرری اور تبادلے ایپکس کمیٹی کریگی، ایسا کوئی فیصلہ میرے علم میں نہیں۔ سول اور فوجی قیادت میں باہمی رابطے رہیں گے۔ پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کے میکنزم پر بات چیت ہوئی۔ زرداری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے سلیکشن بورڈ میں فوج یا رینجرز کا نمائندہ شامل کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن